نئی دہلی،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اسٹار خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے سروس ٹیکس مبینہ طور پر ادا نہیں کرنے کے معاملے میں کسی بھی طرح کی دھوکہ دہی سے انکار کیا ہے۔ملی معلومات کے مطابق ثانیہ مرزا کے نمائندے نے خدمت ٹیکس حکام کے سامنے کچھ دستاویزات جمع کرائے اور کہا کہ تلنگانہ حکومت سے انہیں جو ایک کروڑ روپے ملے ہیں، وہ ٹریننگ کے لئے حوصلہ افزائی رقم تھی۔یہ رقم ریاست کا برانڈ ایمبیسڈر بننے کے لئے نہیں تھی۔غور طلب ہے کہ اس معاملے میں اپنا موقف رکھنے کے لئے ثانیہ کو 16فروری کو طلب کیا گیا تھا۔سمن کو لے کر کل ثانیہ کا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ خدمت ٹیکس حکام کے سامنے پیش ہوا کیونکہ ثانیہ بیرون ملک ہیں۔